اردو

urdu

ETV Bharat / state

'شگن' ویب پورٹل لانچ - رمیش پوکھریال نیشَنک

فروغ انسانی وسائل و ترقی کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نیشَنک نے اسکولی تعلیم کو شفاف بنانے اور نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے 'شگن' نام کا ویب پورٹل لانچ کیا۔

مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نیشَنک

By

Published : Aug 28, 2019, 11:40 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 4:23 PM IST

اس پورٹل کی مدد سے پورے ملک میں تعلیم سے متعلق دو لاکھ 30 ہزار ویب سائٹ جڑ جائیں گی۔

انہوں نے اس پورٹل کو لانچ کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے 18ہزار سکولز، کیندریہ ودیالیہ کے 12 سو سکولز، نوودیہ ودیالیہ کے چھ سو سکولز کے علاوہ ڈائٹ کے چھ سو اور این سی ای آرٹی کے پانچ سو اور ریاستوں کے تعلیمی بورڈوں سے متعلق 100 سے زیادہ ویب سائٹ وغیرہ کے علاوہ نیشنل کاؤنسل آف ٹیچر ایجوکیشن (این سی ٹی ای) سے متعلق 19 ہزار تعلیمی ادارے جڑ جائیں گے۔

ریاستوں میں نوویں سے بارہویں(ہائی اسکول، انٹر)کے ایک لاکھ بیس ہزار ویب سائٹ مربوط ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس طرح مجموعی طور پر دول لاکھ 30 ہزار ویب سائٹ جڑ جائیں گی۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 4:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details