دہلی: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سبکدوش صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے معاملے میں نیا موڑ آیا ہے۔ ابھی تک یہ معاملہ دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ میں چل رہا تھا لیکن اب اس کیس کی سماعت اے سی ایم ایم (ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ) کی عدالت کرے گی، جو ایم پی اور ایم ایل ایز کے کیس کی سماعت کرتی ہے۔ اس معاملے کی سماعت 27 جون کو ہونی ہے۔ راؤس ایونیو کورٹ کے چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے برج بھوشن سنگھ کے جنسی استحصال کا معاملہ اے سی ایم ایم ایم پی ایم ایل اے کی عدالت کو سونپ دیا ہے۔ اے سی ایم ایم نے پہلوانوں کی طرف سے ایک درخواست کی سماعت کی تھی جس میں پولیس کی تفتیش کی عدالتی نگرانی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے اس معاملے پر اسٹیٹس رپورٹ طلب کی تھی۔ اس پر سماعت کے لیے 27 جون کا دن مقرر کیا گیا ہے۔ برج بھوشن کے خلاف اس وقت جنسی استحصال کے چھ مقدمات درج ہیں۔ نابالغ پہلوان نے اپنا بیان واپس لے لیا تھا جس کے بعد دہلی پولیس نے برج بھوشن سنگھ کے خلاف پاکسو ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
بی جے پی نے ایم پی برج بھوشن سنگھ کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ دہلی پولیس کے ترجمان سمن نلوا نے کہا کہ 6 بالغ پہلوانوں کے معاملے میں برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دفعہ 354، 354-A اور D کے تحت چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ ونود تومر کے خلاف دفعہ 109، 354، 354 (A)، 506 کے تحت چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔