اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیدا: کورونا سے حالات ابتر، ریاستی وزیر کا کووڈ ہسپتالوں کا دورہ - اترپردیش حکومت

کورونا وائرس کی وجہ سے حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اتر پردیش کے ریاستی وزیر سریش کمار کھنہ نے نوئیڈا کے کووڈ سینٹرز کا دورہ کیا اور انتظامیہ کو ہدایات دیں۔

Minister of State visits Corona Hospitals
Minister of State visits Corona Hospitals

By

Published : Apr 10, 2021, 8:31 PM IST

اترپردیش حکومت کووڈ 19 کے بڑھتے انفیکشن اور اس کی وجہ سے خراب ہونے والی صورتحال کو روکنے اور شہریوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے تحفظ فراہم کرنے کے لیےاتر پردیش حکومت میں وزیر پارلیمانی امور اور میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سریش کمار کھنہ نے ضلع کے جیمز ہسپتال اور انٹیگریٹیڈ کنٹرول روم کا معائنہ کیا اور خصوصی ہدایات دی۔

وزیر سریش کمار اس ضلعی دورے پر پہلے جیمس ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے فون کے ذریعے مریضوں سے بات کر کے انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

اس دوران چیف ڈیولپمنٹ آفیسر انل کمار سنگھ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فائنانس اینڈ ریونیو وندیتا شریواستو، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دیپک اوہری اور دیگر متعلقہ عہدیدار موجود تھے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لیے بیدار پروگرام کا کردار کافی اہم ہے اس لیے تمام افسران، رضاکار تنظیموں اور مقامی شہریوں کو اس پر خصوصی توجہ مربوط کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر آگاہی پروگراموں کا اہتمام کریں۔

ریاستی وزیر نے کہا کہ 'بیداری پروگرام میں ضلع کے عوامی نمائندوں کا تعاون بھی حاصل کیا جانا چاہیے۔ نیز یہ بھی کہا کہ کورونا مریضوں کو کنٹرول روم کے ذریعے فوری طور پر علاج ممکن بنانے کے لیے انہیں ایسے ہسپتالوں میں بھیجیں جہاں پہلے ہی بستروں کا انتظام ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details