گروگرام: دہلی-گروگرام ایکسپریس وے پر بدھ کے روز رات میں سلیپر بس میں آگلگنے کی وجہ سے دو مسافر ہلاک اور ایک درجن سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ آگ لگنے سے بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی، فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کی جانب سے آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے پانچ کو میڈانتا اسپتال میں منتقل کرایا گیا ہے اور باقی سول اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ دہلی سے جے پور جانے والے مین کیریج وے پر جھارسا فلائی اوور کے قریب رات 8.30 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی کہ رجسٹریشن نمبر AR 01 K 7707 والی ایک سلیپر بس میں کیریج وے پر آگ لگ گئی ہے۔ سینئر عہدیدار نے بتایا کہ "ہمیں اطلاع ملنے کے بعد تین فائر ٹینڈرز کو موقع پر فورا ہی بھیج دیا گیا''۔