دہلی پولیس میں تقریبا چھ ہزار سپاہیوں کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔ اس کے لیے کل 28 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن کے امتحانات جاری ہیں۔ ان امتحانات میں اب تک گڑبڑی کے تقریباً نصف درجن معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ یہ معاملے نوئیڈا ، دہلی اور ہلدوانی سمیت مختلف شہروں سے سامنے آئے ہیں۔ متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے۔
معلومات کے مطابق دہلی پولیس میں سپاہی کی 6000 آسامیوں کے لئے بھرتی کا عمل جاری ہے۔ اس کے تحت ایس ایس سی کے ذریعہ آئندہ 16 دسمبر تک امتحانات منعقد کیے جا رہے ہیں۔ امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات کے باوجود کچھ جگہوں سے گڑبڑی کے معاملے آرہے ہیں۔ اب تک دہلی پولیس کے پاس ایسے آدھا درجن معاملے آچکے ہیں جن میں امتحان میں گڑبڑی کی کوشش کی گئی۔ یہ معاملہ نوئیڈا، دہلی، ہلدوانی وغیرہ سے سامنے آئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس سی کے ساتھ ساتھ پولیس بھی ان امتحانات کی نگرانی کر رہی ہے۔ گڑبڑی کرنے والوں پر کارروائی کی جارہی ہے۔