اردو

urdu

ETV Bharat / state

اٹل سمان تقریب میں 25 شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا - سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی سالگرہ

دارالحکومت دہلی کے وگیان بھون میں سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی سالگرہ کے موقع پر ساتویں قومی 'اٹل سمان' تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملک بھر سے منتخب کیے گئے 25 افراد کو اٹل سمان سے نوازا گیا۔

اٹل سمان تقریب میں 25 شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا
اٹل سمان تقریب میں 25 شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا

By

Published : Dec 25, 2020, 5:39 PM IST

سابق وزیر اعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کی سالگرہ کے موقع پر ساتویں قومی 'اٹل سمان ، اعزازی تقریب کا اہتمام وگیان بھون دہلی میں کیا گیا۔ اس موقع پر واجپئی پر ایک دستاویزی فلم بھی نشر کی گئ۔

اٹل سمان تقریب کے صدر اور معروف شاعر بھونیش سنگھل نے بتایا کہ یہ ان کی ساتویں تقریب ہے، جس میں معاشرے کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے مختلف فنکاروں، دانشوروں، ادیب، سماجی کارکنوں، فوجیوں وغیرہ نے شرکت کی۔ ملک بھر سے منتخب 25 مستحق اور اہل افراد کو اٹل سمان سے نوازا گیا۔ اس اٹل سمان اعزاز کو ہندوستانی روایت اورثقافت کے مطابق پیش کیا گیا۔

اٹل سمان تقریب میں 25 شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا

اٹل جی کو وقف اس پروگرام میں ملک و بیرون ملک سے سیکڑوں درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں25 بہترین لوگوں کو اٹل ایوارڈز کے لئے منتخب کیا گیا کیونکہ اٹل جی کی سالگرہ کی تاریخ بھی 25 ہے ۔لہذا 25 اعزازات دیئے جاتے ہیں۔

سنگھل نے یہ بھی کہا کہ یہ اعزاز پہلی بار کورونا وبا کی وجہ سے وگیان بھون میں منعقد ہوا اس سے قبل ہر سال یہ پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوتا تھا۔ ایوارڈ تقریب کی صدارت بی جے پی رہنما اور منتظم سرپرست شیام جاجو نے کی۔


نظامت کے فرائض بھونیش سنگھل نے ادا کئے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے بی جے پی ریاستی صدر آدیش گپتا، رکن پارلیمان منوج تیواری، اجے مہاور چیف نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details