نئی دہلی: مرکزی وزیر صحت منسُکھ مانڈویہ نے جمعہ کو کہا کہ ملک میں روزانہ سات سے آٹھ لاکھ آیوشمان کارڈ بنائے جا رہے ہیں اوراس کے ذریعہ ہر غریب کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مانڈویہ نے لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ملک میں روزانہ لاکھوں آیوشمان کارڈ بنائے جا رہے ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ کارڈ جلد ہی ان لوگوں کو دستیاب کرائے جائیں جنہیں یہ نہیں ملے ہیں۔ Mansukh Mandaviya Address in Lok sabha
انہوں نے کہا کہ 2011 میں جو فہرست تیار کی گئی تھی اس کے مطابق آیوشمان کارڈ بننا تھا لیکن صرف 25 فیصد صحیح لوگ ہی ملے ہیں، اسی وجہ سے کارڈ بنانے میں دشواری ہو رہی ہے۔ انہوں نے گجرات کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں 50 لاکھ لوگوں کی فہرست ملی لیکن جب سروے کیا گیا تو صرف 10 لاکھ لوگ ہی دستیاب تھے۔ اس قسم کا مسئلہ ملک بھر میں آرہا ہے اور اسے حل کیا جا رہا ہے۔