دہشت گردی کے الزام میں سات کو سزائے موت - ٹربیونل جج محمد مجبر الرحمٰن نے سبھی قصورواروں پر 50-50 ہزار روپےکا جرمانہ
بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سنہ 2016میں دارالحکومت ڈھاکہ کے سفارتی علاقے گلشن میں واقع ہولی ارٹیجن بیکری کیفے میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں سات ملزمین کو بدھ کے روز موت کی سزا سنائی ہے۔

دہشت گردی معاملے میں سات کو سزائے موت
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈھاکہ دہشت گردی مخالف خصوصی ٹربیونل جج محمد مجیب الرحمٰن نے سبھی قصورواروں پر 50-50 ہزار روپےکا جرمانہ عائد کرتے ہوئے ایک ملزم بورو میجان کو بری کردیاگیا۔
اس حملے نے نہ صرف اس ملک کو بلکہ ہندوستان سمیت کئی قوموں کو بھی حیرت میں ڈال دیا تھا۔
اس حادثے میں 22 لوگ مارےگئے تھے جن میں اٹلی کے نو،جاپان کے سات،ایک ہندوستانی،بنگلہ دیش میں پیداہوا ایک امریکی اور بنگلہ دیش کے دو شہریوں کے علاوہ دو پولیس افسر بھی شامل تھے۔