اردو

urdu

ETV Bharat / state

رائے پور میں بڑا سڑک حادثہ، بس کے پرخچے اڑ گئے - بس حادثے کا شکار

اڑیسہ کے گنجم سے سورت جارہی مزدوروں سے بھری بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے میں سات مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 20 مزدور زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

رائے پور سڑک حادثہ : بس کے پرکھچے اڑ گئے ، سات ہلاک
رائے پور سڑک حادثہ : بس کے پرکھچے اڑ گئے ، سات ہلاک

By

Published : Sep 5, 2020, 9:17 AM IST

Updated : Sep 5, 2020, 9:38 AM IST

آج صبح ریاست اڑیشہ کے گنجم سے مزدوروں سے بھری بس گجرات کے شہر سورت جارہی تھی، رائے پور کے چیری کھیڈی نامی مقام پر بس کی ایک ٹرک سے زبردست ٹکر ہوگئی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حادثے میں سات مزدور ہلاک جبکہ 20 شدید زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

رائے پور میں بڑا سڑک حادثہ

رائے پور کے ایس ایس پی اجے یادو نے بتایا کہ آج صبح رائے پور کے چیری کھیڈی کے مقام پر اڑیسہ کے گنجم سے بھری مزدوروں کی بس سورت کے لیے جارہی تھی، تبھی اس کی ٹرک سے ٹکر ہوگئی جس میں 7 افرادہلاک جب کہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Sep 5, 2020, 9:38 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details