اردو

urdu

ETV Bharat / state

اُدِت راج نے جے این یو طلبا کی حمایت کی - تشدد بی جے پی رہنماؤں کی موجودگی میں کیا گیا

کانگریس کے سینیئر رہنما اُدِت راج جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ہوئے تشدد کے خلاف نکالے گئے احتجاج میں شامل ہوئے۔

اُدِت راج نے جے این یو طلبا کی حمایت کی
اُدِت راج نے جے این یو طلبا کی حمایت کی

By

Published : Jan 10, 2020, 10:19 AM IST

ادت راج نے گزشتہ اتوار کو دارالحکومت دہلی کے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ہونے والے تشدد کی بھی مذمت کی اور کہا کہ 'یہ تشدد بی جے پی رہنماؤں کی موجودگی میں کیا گیا تھا۔'

بی جے پی پر اس پورے معاملے کا الزام لگاتے ہوئے ادت راج نے کہا کہ 'جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں غریب طلبا کو تعلیم دے کر ایک بہتر انسان بنایا جاتا ہے اور یہ حکومت نہیں چاہتی ہے کہ پسماندہ طبقات اور غریب طلبا تعلیم حاصل کریں۔'

اُدِت راج نے جے این یو طلبا کی حمایت کی

واضح رہے کہ گزشتہ روز منڈی ہاؤس سے وزارت انسانی وسائل کے دفتر تک ریلی نکالی گئی۔

اس احتجاج میں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایم جگدیش کمار کو عہدے سے ہٹانے، بڑھتی ہوئی فیس کو واپس لینے اور ہاسٹل میں ہوئے تشدد کے ملزم کو جلد از جلد سزا دلانے کی مانگ کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details