اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر کانگریس کے سینیئر رہنما دلی روانہ - مہاراشٹر کانگریس کے ارکان اسمبلی

مہاراشٹر میں حکومت سازی کے سلسلے میں رسہ کشی کے درمیان مہاراشٹر کانگریس کے ارکان اسمبلی نے آج یہاں تیسرے دن بھی تفریح اور صلاح مشورہ کیا۔

مہاراشٹر کانگریس کے سینیئر رہنما دلی روانہ

By

Published : Nov 11, 2019, 3:33 PM IST

اس دوران کانگریس کے سینئر رہنما سشیل شندے، پرتھوی چوہان اور بالا صاحب تھوراٹ، اویناش پانڈے اعلی کمان کے بلانے پر دلی روانہ ہوگئے ہیں۔

مہاراشٹر میں بی جے پی اور شیو سینا میں دراڑ پڑنے اور شیو سینا کے نیشنلسٹ کانگریس کے ساتھ مل کر حکومت بنانے اور کانگریس کی حمایت کے معاملے پر آج دلی میں پارٹی اعلی کمان کی میٹنگ ہوگی۔

اعلی کمان کے فیصلے کے بعد ہی کانگریس ارکان اسمبلی یہاں سے روانہ ہوں گے۔ زیادہ تر ارکان کا ماننا ہے کہ پارٹی کا ہر رکن اسمبلی اعلی کمان کے فیصلے کا انتظار کررہا ہے۔ اعلی کمان کو ہی یہ فیصلہ کرنا ہے کہ مہاراشٹر میں حکومت سازی میں حمایت دی جائے یا نہیں۔

کانگریس ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کے خدشے کے سبب ہی ان کو یہاں ایک شاندار ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے جہاں آج انہیں لذیذ راجستھانی دال چورما پیش کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details