اردو

urdu

ETV Bharat / state

پسماندہ طبقات کو آبادی کے تناسب سے ان کا حق ملنا چاہیے: انیس احمد انصاری - سابق آئی اے ایس افسر انیس احمد انصاری

دارالحکومت دہلی کے اوکھلا علاقے میں واقع ریور ویو ہوٹل میں آج پسماندہ مسلم تنظیموں کی جانب سے یک روزہ قومی سیمینار منعقد کیا گیا۔ اس میں پسماندہ مسلمانوں کے حال، ماضی اور مستقبل سے متعلق دشواریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پسماندہ طبقات کو آبادی کے تناسب سے ان کا حق ملنا چاہیے: انیس احمد انصاری
پسماندہ طبقات کو آبادی کے تناسب سے ان کا حق ملنا چاہیے: انیس احمد انصاری

By

Published : Oct 3, 2021, 7:04 PM IST

اس سیمینار کی صدارت اسماعیل باٹلی والا نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر سابق آئی اے ایس افسر انیس احمد انصاری نے شرکت کی۔ وہیں نظامت کے فرائض پسماندہ مسلم تنظیموں کے قومی ترجمان حافظ غلام سرور نے ادا کیے۔


اس موقع پر سابق آئی اے ایس افسر انیس احمد انصاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران کیے گیے سروے کے مطابق یہ پایا گیا ہے کہ بھارت میں پسماندہ طبقات کی بہت زیادہ تعداد ہے۔ اگر ہم ان کی فیصد کی بات کریں تو وہ تقریباً 56 فیصد ہیں۔ جبکہ اگر ان کے تعلیمی اور معاشی میدان میں ان کی نمائندگی کی بات کی جائے تو پسماندہ طبقات کا تناسب کافی کم ہے، جو جمہوریت کے اصول کے خلاف ہے۔

پسماندہ طبقات کو آبادی کے تناسب سے ان کا حق ملنا چاہیے: انیس احمد انصاری

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کے مطابق جن کی آبادی 56 فیصد ہے، انہیں اس ملک میں حصہ داری بھی کم از کم 50 فیصد تو ملنی ہی چاہیے۔ اب 56 فیصد والے طبقے کو 8 فیصد کی حصہ داری ملتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آج ہم آزاد بھارت کا نیو کلونیل سسٹم چلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی ایکسپو 2020: مزدوروں کی اموات کے بارے میں متضاد اعداد و شمار

وہیں پسماندہ مسلم تنظیموں کے قومی ترجمان حافظ غلام سرور نے کہا کہ مذہب کے نقطہ نظر سے بھی اسلام نے مساوات پر بہت زور دیا ہے لیکن ہم اس حقیقت کو نہیں جھٹلا سکتے کہ ملک میں جتنی بھی ملی تنظیمیں ہیں، ان سب میں مساوات کا فقدان نظر آ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details