اردو

urdu

ETV Bharat / state

نظام الدین مرکز معاملے میں مرکزی سے جواب طلب - سی بی آئی جانچ

کوروناوائرس کے پیش نظر نظام الدین مرکز معاملے کی سی بی آئی جانچ سے متعلق مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔

نظام الدین مرکز معاملے میں مرکزی سے جواب طلب
نظام الدین مرکز معاملے میں مرکزی سے جواب طلب

By

Published : May 27, 2020, 9:39 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں سپریم کورٹ نے نظام الدین مرکز معاملے کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کرائے جانے سے متعلق درخواست پر مرکزی حکومت سے بدھ کو جواب طلب کیا ہے۔

چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس ہریشکیش رائے کی بینچ نے وکیل سپریا پنڈت کی درخواست پر مرکزی و دہلی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔

درخواست گزار نے کورونا وائرس سے لوگوں کی زندگی کی حفاظت میں لاپرواہی کا رویہ اپنانے کے تعلق سے مرکزی اور دہلی حکومت پرغیر فعالیت کا الزام عائد کیا۔

کوروناوائرس کے پیش نظر نظام الدین مرکز معاملے کی سی بی آئی جانچ سے متعلق مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے

بینچ نے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا سے حکومت کا موقف جاننا چاہا، جس پر انہوں نے ایک ہفتہ کا وقت طلب کیا جسے عدالت نے منظور کرلیا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ آخر کورونا کے سبب ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کے باوجود ملکی و غیرملکی کیوں بڑی تعداد میں مرکز میں جمع ہوئے، جبکہ پروگرام لاک ڈاؤن سے ایک ہفتہ قبل ختم ہو گیا تھا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نظام الدین مرکز میں غیر ملکی نمائندوں سمیت بڑے پیمانے پر لوگوں کو اکٹھا ہونے کی اجازت کیسے دی گئی؟

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس وبا کا خطرہ پیدا ہورہا تھا، درخواست گزار نے دہلی پولیس کے کردار پر بھی سوال کھڑے کیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details