اردو

urdu

ETV Bharat / state

شاہین باغ میں دھرنا کے پیش نظر پولیس تعینات

شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف شاہین باغ میں خواتین کے دوبارہ دھرنے پر بیٹھنے کے امکان کے پیش نظر علاقے میں کثیر تعداد میں پولیس فورس تعینات کردی گئي ہے۔

Security increased and police deployed at Shaheen Bagh
شاہین باغ میں دھرنا کے پیش نظر پولس کی کثیر نفری تعینات

By

Published : Jun 3, 2020, 10:54 PM IST

لاک ڈاؤن کھلنے کے پہلے مرحلے میں ہی شاہین باغ میں بدھ کے روز سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج دوبارہ شروع ہونے کی اطلاع ملنے پر دہلی پولس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

شاہین باغ میں جس سڑک پر لوک ڈاؤن سے پہلے 100 دنوں تک خواتین کا دھرنا چلا تھا، وہاں پولیس کی ایک بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا ہے اور علاقے میں ہرطرح کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جارہی ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران قانون و انتظام کو برقرار رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے طورپر شاہین باغ کے ساتھ ہی جامعہ ملیہ اسلامیہ اور سکھ دیووہار میٹرو اسٹیشن کے آس پاس بھی پولس دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر آف پولس کو الرٹ کردیا گیا ہے اور انہیں کسی بھی علاقے میں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دینے کو کہا گیاہے۔

واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے حامیوں اور اس کی مخالفت کرنے والوں کے درمیان 23 اور 26 فروری کے درمیان شمال مشرقی دہلی میں ترتشدد فساد ہوا تھا، جس میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور تقریبا 200 افراد زخمی ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details