دہلی کے منگول پوری میں بی جے پی کارکن رنکو شرما کے قتل کے بعد اس معاملے میں سیاست اتنی تیز ہوگئی ہے کہ صبح سے ہی دائیں بازو کی شدت پسند تنظیموں اور بی جے پی کے متعدد رہنماؤں کا دورہ جاری رہا۔ ان رہنماوں کے متواتر دورے سے علاقے میں کشیدگی کی خبریں آ رہی ہیں۔ کسی طرح کا ناخوشگوار واقعہ نہ ہو اس کے لیے پولیس کے اعلی افسران خود معائنہ کرنے کیلئے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔
علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی علاقے میں سکیورٹی فورسز کے کئی دستے بھی تعینات کردیئے گئے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔