اردو

urdu

ETV Bharat / state

نظام الدین علاقے میں سکیورٹی فورسز تعینات - داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے

دارالحکومت دہلی کے نظام الدین مرکز کے پورے علاقے میں بغیر کسی معقول جواز کے کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

نظام الدین علاقے میں سکیورٹی فورسز تعینات
نظام الدین علاقے میں سکیورٹی فورسز تعینات

By

Published : Apr 1, 2020, 5:33 PM IST

نظام الدین مرکز سے 23 سو سے زیادہ افراد کو نکالا گیا ہے۔ ان لوگوں کو قرنطینہ مرکز و ہسپتال بھیجا گیا ہے۔ انہیں میں سے 24 افراد اب تک کورونا وائرس کے مریض پائے گئے ہیں۔ نظام الدین مرکز کے قرب و جوار میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ڈرون کیمرے سے نگرانی کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ پولیس کی تعیناتی کے سات-ساتھ سکیورٹی فورسز بھی تعینات ہیں۔

مرکز سے 500 میٹر کے فاصلے تک فورسز کی تعیاناتی کی گئی ہے۔ علاقے میں بغیر کسی معقول جواز کے کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ مرکز میں موجود کئی افراد کے کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد یہ اقدام کئے گئے ہیں تاکہ اس وبا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ بحرانی صورت حال کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسی درمیان دہلی کے نظام الدین میں واقع مرکز میں موجود افراد میں کورونا وائرس مثبت پائے جانے کے بعد علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details