دارالحکومت دہلی میں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں احتجاج مسلسل جاری ہے، اس سلسلے میں گزشتہ شب کافی تعداد میں خواتین جعفرآباد کی اہم سڑک پر اتر آئیں، حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے جعفرآباد روڈ اور میٹرو اسٹیشن کے علاقے میں پولیس سکیورٹی سخت کر دی ہے۔
دہلی: جعفرآباد میٹرو اسٹیشن پر سکیورٹی سخت - جعفر آباد میٹرو اسٹیشن
دہلی کے جعفر آباد میٹرو اسٹیشن کے پاس شہریت ترمیمی قانون کے خلاف خواتین سڑکوں پر اتر گئیں جس کی وجہ سے علاقے میں سخت سکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔
جعفر آباد میٹرو اسٹیشن پر سخت سکیورٹی
شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں جعفرآباد میں ایک اور 'شاہین باغ' کا وجود ہوا ہے جبکہ شاہین باغ میں گزشتہ 71 روز سے مسلسل احتجاج جاری ہے۔
سکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے جعفرآباد روڈ اور میٹرو اسٹیشن کے علاقے میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 6:47 AM IST