اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعلی اروند کیجروال کی گرفتاری کے امکان پر سکیورٹی میں اضافہ - وزیراعلی اروند کیجروال

Security beefed up outside Delhi CM house قومی دار الحکومت دہلی میں وزیراعلی اروند کیجروال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مبینہ ایکسائز بدعنوانی کے کیس میں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ اسی کے باعث کیجروال کی رہائش گاہ پر سکیورٹی کو بڑھادیا گیا ہے۔

possibility of arrest of CM Kejriwal
possibility of arrest of CM Kejriwal

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 10:44 AM IST

نئی دہلی: دہلی پولیس نے وزیراعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پر سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے مختلف رہنماوں نے دعوی کیا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جمعرات کو مبینہ ایکسائز اسکام میں وزیر اعلی کیجروال کو گرفتار کیے جانے امکان ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس پر تعینات پولیس اہلکاروں کی تعداد دوگنی کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کارکنوں کے یہاں جمع ہونے کی توقع ہے، اور کسی بھی امن و امان کی صورتحال سے بچنے کے لئے، سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے.

اروند کجریوال نے بدھ کے روز مبینہ طور پر دہلی ایکسائز پالیسی کیس کے سلسلے میں ای ڈی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا جب کہ بی جے پی نے بدھ کے روز عام آدمی پارٹی کے سربراہ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اروند کیجروال نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں منیش سسودیا اور سنجے سنگھ کو اکیلے "چھوڑ دیا" ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعلی اروند کیجروال کی گرفتاری کا امکان: دہلی کے وزراء

ای ڈی نے وزیراعلی اروند کیجریوال کو 3 جنوری (بدھ) کو طلب کیا تھا لیکن وہ مبینہ طور پر تحقیقاتی ایجنسی کے سامنے حاضر نہیں ہوئے ہیں۔ اس سے قبل اروند کیجریوال نے 2 نومبر اور 22 دسمبر کو دو سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے انہیں "غیر قانونی اور سیاسی سازش" قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز دیر گئے عام آدمی پارٹی کے مختلف رہنماوں نے دہلی وزیراعلی اروند کیجروال کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

( آئی اے این ایس )

ABOUT THE AUTHOR

...view details