اردو

urdu

نوح: کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

By

Published : Sep 20, 2020, 5:19 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح (میوات) میں زراعت بل کے خلاف احتجاج کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ زراعت بل کے خلاف ملک بھر میں کسان سراپا احتجاج کر رہے ہیں۔

section 144 imposed
نوح میں کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح (میوات) میں کسان سڑکوں پر بڑے پیمانے پر احتجاج نہیں کر پا رہے ہیں، کیونکہ ضلع انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کی ہوئی ہے۔ حالانکہ انتظامیہ کی جانب سے بازار کھلے رکھنے کی ہدایات ہیں۔ اس کے باوجود پولیس نے صبح دوکانیں بند کرا دی۔

پریس کانفرنس

فی الحال بازار آدھے ادھورے کھلے ہوئے ہیں۔ نوح میں اپوزیشن اور کسانوں کی طرف سے زراعت بل کے خلاف احتجاج کیے جارہے ہیں۔

نوح میں کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

ضلع میں پریس کانفرنس کی جا رہی ہیں۔ اسی کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ تاکہ حالات خراب نہ ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details