یہ خیال کیا جارہا ہے کہ اس ماہ میں ایگزیکیوٹیو کونسل کا اجلاس ہوگا ، جس میں سرچ کمیٹی کے 3 اراکین کا انتخاب کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سرچ کمیٹی نئے وائس چانسلر کے لیے اشتہارات اور درخواستیں لے گی۔ اس کے بعد کمیٹی درخواست فارمز کی اسکریننگ کرکے اسے مرکزی وزارت تعلیم کو بھیجتی ہے۔
کون ہوگا دہلی یونیورسٹی کا وائس چانسلر؟ وہیں عام آدمی پارٹی کے شکشک سنگھٹن دہلی ٹیچر ایسوسی ایشن کے انچارج پروفیسر ہنس راج سمن نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر یہوگیش تیاگی کئی مہینے سے بیمار ہیں، اسی وجہ سے ای سی کی میٹنگ نہیں ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ ای سی کی میٹنگ میں ہی سرچ کمیٹی کے اراکین کے نام طے کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرچ کمیٹی میں ایک ریزرو طبقے کے رکن کو شامل کیا جائے، تاکہ تقرری کے عمل میں شفافیت باقی رہے۔
دہلی یونیورسٹی کا 2022 میں 100 برس ہوجائے گا۔ایسی صورتحال میں نئے وائس چانسلر کی تقرری کو اہم سمجھا جارہا ہے۔پروفیسر ہنس راج سمن نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ٹی اور او بی سی کوٹے کے کسی رکن کو وائس چانسلر بننے کے اس شاندار لمحے میں موقع دیا جانا چاہیے۔