نئی دہلی:قومی دارالحکومت کے مغربی دہلی میں منڈکا میٹرواسٹیشن کے نزدیک چار منزلہ عمارت میں آگ لگنے کے 24 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بھی 29 لوگ لاپتہ ہیں۔ دریں اثنا دہلی حکومت نے واقعہ کی مجسٹریل انکوائری کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کو50- 50 ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ منڈکا آتشزدگی معاملے میں پولیس نے ایک نجی کمپنی کے دو مالکان کو گرفتار کیا ہے، جب کہ جس عمارت میں حادثہ پیش آیا اس کے مالک کی تلاش جاری ہے۔ Search for missing persons continues in Delhi Mundka Fire