نئی دہلی:سوشل ڈیموکریٹ پارٹی آف انڈیا کی ریاستی نائب صدر شاہین کوثر کو این آئی اے کی ٹیم نے حراست سے رہا کردیا ہے۔ این آئی اے کی اسپیشل ٹیم اور مقامی پولس نے آج علی الصبح پی ایف آئی اور ایس ڈی آئی پی سے منسلک لیڈران اور کارکنان کے گھروں پر جامعہ نگر اور شاہین باغ کے متعدد مقامات پر چھاپے مارے تھے، اس دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا تھا۔ حراست میں لیے گئے افراد کو دہلی کے لاجپت نگر تھانہ میں رکھا گیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
NIA Released Shaheen Kausar این آئی اے نے شاہین کوثر کو رہا کردیا
اس ڈی پی آئی کی دہلی ریاستی نائب صدر شاہین کوثر کو این آئی اے کی ٹیم نے حراست سے رہا کردیا ہے۔ ان کے علاوہ دیگر حراست میں لیے گئے افراد کو دہلی کے لاجپت نگر تھانہ میں رکھا گیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ Shaheen Kausar Released
یہ بھی پڑھیں:
Shaheen Kausar Arrested ایس ڈی پی آئی کی رہنما شاہین کوثر گرفتار
حراست میں لیے گئے لیڈران وکارکنان میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی ریاستی نائب صدر شاہین کوثر ،سمیر خان ،عبداللہ ،محمد شعیب اور عام آدمی پارٹی لیڈر محمد جابر کو شاہین باغ سے حراست میں لیا ہے۔ان کے علاوہ متعدد کارکنان کو جامعہ نگر کے الگ الگ علاقوں سے حراست میں لیے جانے کی خبر ہے۔
شاہین کوثر کے اہل خانہ نے بتایا کہ این آئی اے کی اسپیشل ٹیم اور مقامی پولیس نے رات تقریباً تین بجے ان کے گھر پر دستک دی اور ایس ڈی پی آئی کی ریاستی نائب صدر شاہین کوثر کو حراست میں اپنے ساتھ لے گئ صبح انہیں پانچ بجے گھر پہنچادیا لیکن پھر آج صبح سات بجے دوبارہ حراست میں لے کر لاجپت نگر تھانہ لے گئی ۔کافی دیر پوچھ گچھ کے بعد شاہین کوثر کو رہا کردیا گیا ہے۔ یہ بھی قیاس لگایا جا رہا ہے کہ حراست میں لئے گئے ایس ڈی پی آئی کے لیڈران اور کارکنان کو رہا کردیا جائے گا لیکن ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پیر کی رات کی گئی کارروائی میں پی ایف آئی کے لیے سرگرم رہے والے 30 سےزائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔حراست میں لیے لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں احتجاج کو دیکھتے ہوئے نیو فرینڈز کالونی اور جامعہ کے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ حکم کی خلاف ورزی پر سیکشن 188 سی آر پی سی کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔