نئی دہلی: دہلی پردیش سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا Social Democratic Party of India نے دہلی میں MCD کی طرف سےکی جارہی مبینہ غیر قانونی تجاوزات کے نام فرقہ وارانہ امتیاز برتنے پر سخت مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے حکومت ہند کو خبردار کیا ہے کہ ملک بلڈوزر سے نہیں قانون سے چلے گا SDPI demonstration on action against alleged encroachments of MCD۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر آئی اے خان نے کہا کہ دہلی میں جاری انسداد تجاوزات مہم کوئی تجاوزات مخالف مہم نہیں ہے، بلکہ یہ بلڈوزر راج کو فروغ دے کر غریبوں اور مزدوروں کے خلاف بی جے پی کی کارروائی کی علامت ہے۔ بی جے پی غریب آبادیوں کو اجتماعی اور مالی طور پر مسلم علاقوں کو ہراساں کرنا اور کمزور کرنا چاہتی ہے۔ رام نومی کے نام پر ہندوتوا تشدد کے بعد بی جے پی کے زیر کنٹرول مقامی انتظامیہ کی طرف سے بغیر کسی کارروائی کے مسلمانوں کے مکانات اور املاک کو یک طرفہ طور پر تباہ کرنے کی کوشش ہے۔