دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن زون کی جانب سے ایک سرکولر جاری کیا گیا ہے، جس میں عید الاضحی کے موقعے پر مذبح خانہ کے علاوہ کہیں بھی قربانی کرنے سے منع کیا گیا ہے اور اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس پر پولیس کے افسران سخت کارروائی کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق ایس ڈی ایم سی ژون سے جاری سرکولر میں نیب سرائے، مالویہ نگر، مہرولی اور چھترپور پولیس اسٹیشنز کو کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مذکورہ سرکولر میں حوض رانی، سنگم وہار، چھتر پور، مہرولی اور اس کے آس پاس کے علاقے میں جانوروں کو غیر قانونی طور پر ذبح کرنے اور بینرز و ہوڈنگ لگانے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
SDMC On Eid Qurbani جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن نے قربانی پر پابندی عائد کر دی، کانگریس کا اعتراض - دہلی میں قربانی کرنے سے منع کیا گیا
جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن زون نے عید الاضحی کے موقع پر مذبح خانہ کے علاوہ کہیں بھی قربانی کرنے پر پابندی لگا دی۔ وہیں ایس ڈی ایم سی کے ایک حکم پر کانگریس کے رہنما رئیس الدین نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ SDMC circular on eid ul adha
اس پورے معاملے پر سنگم وہار سے کانگریس کے رہنما رئیس الدین نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ سرکولر کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کے مطابق سنگم وہار میں قربانی گذشتہ کئی برسوں سے ہوتی آ رہی ہے۔ قربانی کے لیے تمام انتظامات بھی کیے جاتے ہیں تاکہ گندگی ناپھیلے اور کسی کو کوئی پریشانی بھی نہ ہو لیکن اس کے باوجود اس طرح کا سرکولر جاری کرنا یہ بتاتا ہے کہ کیجریوال سرکار اقلیتی برادری کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کررہی ہے۔ سرکولر میں لکھا ہے کہ مختلف افراد/مدارس وغیرہ نے عید کے موقع پر جانور ذبح کرنے کی اجازت مانگی تھی، انہیں مطلع کیا جاتا ہے کہ عید کے دوران بھیڑ، بکری اور بھینسوں کو ذبح کرنے کے لیے کسی بھی شخص کو اجازت نہیں دی گئی ہے۔ میونسپل سلاٹر ہاؤس کے علاوہ کسی بھی جگہ کو سلاٹر ہاؤس کے طور پر استعمال نہیں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:Muslim Delegation Meets Sharad Pawar قربانی کے جانوروں کی غیرقانونی پکڑ دھکڑ کو روکنے کا مطالبہ
اس سرکولر میں یہ بھی مطلع کیا گیا ہے کہ بقرہ عید کے موقع پر جانوروں کو ذبح کرنے کے لیے جنوبی زون میں کوئی جگہ مختص نہیں کی گئی ہے۔ ڈی ایم سی ایکٹ کے سیکشن 407 کے مطابق 1957میونسپل سلاٹر ہاؤس کے علاوہ کسی بھی جگہ کو مذبح خانہ کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ البتہ غازی پور سلاٹر ہاؤس بقرہ عید کے موقع پر جانوروں کو ذبح کرنے کے لیے کھلا رہے گا۔ اس کے بعد سرکولر کے آخر میں متعلقہ حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی بینرز اور ذبح کرنے والے شخص کے خلاف سخت کارروائی کریں۔