نئی دہلی:جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں 32 ہزار لڑکیوں کی گمشدگی پر مبنی فلم 'دی کیرالا سٹوری' کی اسکریننگ کی گئی۔ اس فلم کا خصوصی پریمیم جے این یو میں رکھا گیا تھا۔ عام طور پر جے این یو میں فلم کی نمائش کو لے کر کافی ہنگامہ ہوتا ہے، لیکن اس مرتبہ اس فلم کے خلاف کوئی بڑا احتجاج نہیں ہوا۔ بلکہ بڑی تعداد میں طلبا نے اس فلم کے کچھ شارٹ دیکھا۔ اس دوران 'دی کیرالا اسٹوری' کے ڈائریکٹر سدیپتو سین، پروڈیوسر امرت لال شاہ اور اداکارہ ادا شرما بھی جے این یو میں موجود تھیں۔ اے بی وی پی نے طلبا کو فلم 'دی کیرالا اسٹوری' دکھانے کی تمام ذمہ داری لی۔ اس کے لیے انہوں نے سوشل میڈیا پر مہم بھی چلائی ہے۔
جے این یو میں ہزاروں طلباء کی موجودگی میں دی کیرالا اسٹوری کا وویکانند وچار منچ، جے این یو کے ذریعہ کامیاب پریمیئر ہوا۔ فلم کی اسکریننگ جے این یو کے آڈیٹوریم نمبر 1 کے کنونشن سینٹر میں کی گئی۔ فلم کے دوران وہاں موجود طلبا کا جوش و خروش قابل دید تھا۔ فلم میں کئی ایسے مناظر تھے جنہوں نے شائقین کو چونکا دیا۔ فلم کے ڈائریکٹر سدیپٹو سین، پروڈیوسر وپل امرت لال شاہ اور اداکارہ ادا شرما اسکریننگ کے دوران جے این یو میں موجود تھیں۔ اسکریننگ کے بعد موقعے پر موجود طلباء نے اس فلم سے متعلق مہمانوں سے سوالات پوچھے۔