قومی دارالحکومت دہلی میں اسکول کھولنے کے حوالے سے جاری دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) میٹنگ میں ایک بڑا فیصلہ لیا گیا ہے۔ دہلی میں مرحلہ وار طریقے سے اسکول کھولے جائیں گے۔ نویں سے بارہویں تک کے اسکول یکم ستمبر سے کھلیں گے۔ جبکہ 8 ستمبر سے کلاس چھٹی سے آٹھویں تک کے اسکول کھلیں گے۔
واضح رہے کہ اسکول کھولنے کے حوالے سے دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل اور وزیر اعلی اروند کیجریوال سمیت تمام بڑے رہنما اور عہدیدار موجود رہے۔