نئی دہلی: محکمہ تعلیم کی جانب سے آج جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سرد موسم کے پیش نظر پانچویں جماعت تک کے تمام اسکولوں کو 12 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ اسکول بقیہ کلاسوں کے لیے کھلے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک ممکن ہوسکے اسکول متعلقہ پرائمری کلاسز کے طلباء کے لیے آن لائن کلاسز چلا سکتے ہیں۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ موسم کے پیش نظر کوئی بھی اسکول صبح 8 بجے سے پہلے شروع نہیں ہوگا اور شام 5 بجے کے بعد کلاسز نہیں ہوں گی۔ اس سے قبل ہفتہ کو دہلی میں سردی کی لہر اور دھند کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں کو 10 جنوری تک بند رکھنے کا حکم دیا تھا لیکن ایک گھنٹے بعد یہ حکم واپس لے لیا گیا۔ عہدیداروں نے اس وقت بتایا تھا کہ کچھ بے ضابطگیوں کی وجہ سے آرڈر واپس لے لیا گیا ہے۔ اگلا حکم اتوار کو جاری کیا جائے گا۔