قومی دارالحکومت دہلی میں کووڈ انفکیشن میں کمی کے بعد آج سے دہلی میں اسکولز کو کھول دیا گیا ہے۔ reopen school and college in Delhi
دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے دہلی کینٹ کے سروودیا ودیالیہ جنوب مغربی دہلی پہنچے۔ یہاں انہوں نے طالبات سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔ Manish Sisodia Visits schools
منیش سسودیا نے اسکولوں کا دورہ کیا اس دوران نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'ہم اسکول کھلنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے کیونکہ بچوں کو آن لائن پڑھائی میں کئی طرح کے مسائل کا سامنا تھا۔' Manish Sisodia on Reopen School
منیش سسودیا نے اسکولوں کا دورہ کیا ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے کہ بچے 50 فیصد کے حساب سے اسکول آئیں گے۔ جس اسکول میں انفراسٹرکچر اچھا ہو اور وہاں کلاسز زیادہ ہوں وہاں 60 سے 70 فیصد بچوں کو اسکول میں بلایا جا سکتا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: School Reopening in Delhi: دہلی میں 7 فروری سے کھلیں گے اسکول
نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'ہم نے نویں جماعت سے اوپر کے بچوں کے لیے آف لائن تعلیم شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا جلد ہی 8ویں تک کے بچوں کے لیے بھی اسکول کھول دیے جائیں گے۔'