دہلی میں کرائم رکنے کانام نہیں لے رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئے دن قتل کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔
جنوب مشرقی دہلی کے اوکھلا انڈسٹریل علاقے میں قتل کا ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں 11 ویں جماعت میں پڑھنے والے 17 سالہ نابالغ لڑکے نے اسکول کے باہر چلتے ہوئے اپنے ہی اسکول میں پڑھنے والے دسویں جماعت کے طالب علم پر چاقو سے حملہ کیا۔ جہاں راہ چلتے لوگوں نے زخمی طالب علم کو اسپتال میں داخل کرایا جہاں دوران علاج ان کی موت ہوگئی۔اس واقعہ کی تصدیق جنوبی مشرقی ضلع کے ڈی سی پی ایشا پانڈے نے کی ہے۔
دہلی نریلا قتل معاملہ:
ایک مہینہ قبل دہلی کے نریلا علاقے میں کھلے عام ویریندر مان عرف کالے نام کے شخص کو بدمعاشوں نے سرے عام گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ قتل کی واردات سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا، جہاں پولیس نے سی سی ٹی وی فٹیج کی مدد سے ملزمین کو گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کردی تھی۔
دہلی خواتین کمیشن کی وجہ سے نومولود بچی کی جان بچی :