اردو

urdu

ETV Bharat / state

Eid al-Adha 2022: کھلے میں قربانی نہ کریں، سوشل میڈیا پر تصاویر نہ لگائیں، ائمہ کرام - Eid al Adha 2022

نماز جمعہ سے قبل ملک بھر کی بڑی مساجد کے اماموں نے کھلے مقام پر قربانی نہ کرنے اور جانوروں کی قربانی کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ scholars appealed to Muslims not to offer sacrifices in public

کھلے میں قربانی نہ کریں، سوشل میڈیا پر تصاویر نہ لگائیں: ائمہ کرام
کھلے میں قربانی نہ کریں، سوشل میڈیا پر تصاویر نہ لگائیں: ائمہ کرام

By

Published : Jul 8, 2022, 9:09 PM IST

نئی دہلی: نماز جمعہ سے قبل ملک بھر کی بڑی مساجد کے اماموں نے کھلے مقام پر قربانی نہ کرنے اور جانوروں کی قربانی کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قومی راجدھانی اور دیگر ریاستوں میں مساجد کے اماموں نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'مسلم معاشرے کو ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہیے جس سے پورے مسلم معاشرے کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔ scholars appealed to Muslims not to offer sacrifices in public


ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحی پر جہاں تک ممکن ہو قربانی کرنی چاہئے لیکن قربانی کے جانور کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر نہ ڈالیں۔ سوشل میڈیا پر آنے والی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ بقرعید کے دن قربانی کے بعد باقیات کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائیں تاکہ آس پاس کے علاقے میں گندگی اور بدبو نہ پھیلے۔

قادری مسجد شاستری پارک دہلی کے مفتی اشفاق حسین قادری، رتلام کے سنی جامع مسجد مفتی بلال نظامی، مکرانہ کے مفتی شمس الدین برکاتی، مولانا شاہد مصباحی حمیر پور، مولانا بدرالدین مصباحی خطیب اور امام مسجد اعلیٰ حضرت نظامیہ،لکھنو، جےپور کے مولانا سید محمد قادری، مولانا انصر فیضی اجمیر، قاری حنیف مرادآباد، مولانا سخی جموں، مولانا مظہر امام (شمالی دیناج پور بنگال)، مولانا عبدالجلیل نظامی (پیلی بھیت)، مولانا سمیر احمد (رام پور)، مولانا قاری جمال، مولانا ابرار بھاگلپور، مولانا مصطفیٰ رضا ناگپوراور امن شہید جامع مسجد کے مولانا تنویر احمد اور دہلی مصطفی آباد میں مولانا مشرف نے مشترکہ طور پر یہ بیان جاری کیا۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details