اردو

urdu

آرٹیکل 370 معاملہ پر آج سپریم کورٹ میں سماعت

سپریم کورٹ آج آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلہ کو چیلنج کرنے والی متعدد درخواستوں پر سماعت کریگی۔

By

Published : Aug 28, 2019, 4:50 AM IST

Published : Aug 28, 2019, 4:50 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 1:28 PM IST

آرٹیکل 370 معاملہ پر سپریم کورٹ میں آج سماعت

عدالت عظمیٰ کی جانب سے وادی میں عائد سخت پابندیوں کو برخواست کرنے کی گذارش پر بھی سماعت ہوگی۔
قبل ازیں داخل کی گئی درخواستوں میں کہا گیا تھا کہ کشمیر میں عائد پابندیوں کی وجہ سے صحافی اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے سے قاصر ہیں۔
آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف ایڈوکیٹ ایم ایل شرما نے درخواست داخل کی ہے جبکہ نیشنل کانفرنس کے ارکان پارلیمنٹ محمد اکبر لون اور ریٹائرڈ جسٹس حسنین مسعودی نے مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کے دستوری موقف میں کی گئی تبدیلیوں کو چیالنج کیا ہے۔
شاہ فیصل اور شہلا رشید، رادھا کمار کے علاوہ دیگر نے ان درخواست میں شامل ہوگئے ہیں۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی زیرقیادت بنچ میں آرٹیکل 370 سے متعلق تمام امور کو آج زیر سماعت لایا جائے گا۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 1:28 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details