اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیتا رام یچوری کو کشمیر جانے کی اجازت - سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں سی پی آئی ایم کے رہنما سیتارام یچوری کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے چیف آف جسٹس رنجن گوگوئی نے انہیں سرینگر جانے کی اجازت دے دی ہے۔

سیتا رام یچوری کو کشمیر جانے کی اجازت

By

Published : Aug 28, 2019, 1:41 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 2:30 PM IST

سی پی آئی ایم کے رہنما سیتارام یچوری نے سپریم کورٹ میں پارٹی کے رہنما محمد یوسف تارگامی سے ملاقات کرنے کی عرضی دائر کی تھی۔ واضح رہے کہ تاریگامی کو گزشتہ کئی روز سے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ حراست میں لیا گیا ہے۔یچوری نے عرضی میں کہا کہ تاریگامی کی طبیت ناساز ہے اور وہ ان سے ملنا چاہتے ہے۔


جسٹس گوگوئی نے کہا کہ اگر وہ اپنے دوست سے ملنا چاہتے ہے تو انہیں اجازت دینی چاہئے لیکن وہ سرینگر صرف سابق رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی سے ملنے جا سکتے ہے۔

سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد یچوری نے کہا کہ وہ کل سرینگر سابق رکن اسمبلی اور سی پی آئی ایم کے رہنما محمد یوسف تاریگامی سے ملنے جائے گے۔

قابل ذکر ہے کہ رواں ماہ کی 4 اور 5 اگست کی درمیانی شب میں رجموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی اور سمیت کئی ہند نواز سیاسی رہنما گرفتار کیے گئے تھے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 2:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details