نئی دہلی: متھرا کرشنا جنم بھومی کیس میں سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے اس حکم پر روک لگانے سے انکار کر دیا جس میں عدالت کی نگرانی میں شاہی عیدگاہ مسجد کے سروے کی ہدایت دی گئی تھی۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ اگر مسجد کی طرف سے کوئی شکایت ہے تو وہ قانون کے مطابق چیلنج کر سکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے جمعہ کو الٰہ آباد ہائی کورٹ کے ذریعے متھرا میں کرشنا جنم بھومی مندر کے قریب واقع شاہی عیدگاہ مسجد کے سروے کے حکم پر روک لگانے سے انکار کردیا۔
مسجد کی طرف سے سینئر وکیل حذیفہ احمدی نے جسٹس سنجیو کھنہ اور ایس وی این بھٹی پر مشتمل بنچ کے سامنے عرضیاں پیش کیں۔ احمدی نے عرض کیا کہ لارڈ شپ کا خیال ہے کہ اس معاملے کی سماعت کی ضرورت ہے اور ہم سے تحریری گزارشات دائر کرنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہائی کورٹ بعض درخواستوں پر غور کر رہی ہے جس کے دور رس نتائج ہوں گے۔