اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دہلی۔این سی آر سرحد پرنقل و حرکت کے لئے عام منصوبہ بنایا جائے' - این سی آر

سپریم کورٹ نے کورونا کے دور میں دار الحکومت دہلی سے ملحق اترپردیش اور ہریانہ کی سرحدو ں پر نقل و حرکت کے ضابطوں کے لئے مرکزی حکومت کو ان تین ریاستوں کے ساتھ مل بیٹھ کر ایک ہفتہ کے اندر مشترکہ منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی۔

'دہلی۔این سی آر سرحد پرنقل و حرکت کے لئے عام منصوبہ بنایا جائے'
'دہلی۔این سی آر سرحد پرنقل و حرکت کے لئے عام منصوبہ بنایا جائے'

By

Published : Jun 5, 2020, 2:58 AM IST

عدالت نے وائرس کے انفکیشن کے دوران دہلی قومی دارالحکومت خطہ (این سی آر) کی سرحدیں سیل کئے جانے سے لوگوں کو ہورہی پریشانی کا حل نکالنے کی حکومت کو ہدایت دی۔

'دہلی۔این سی آر سرحد پرنقل و حرکت کے لئے عام منصوبہ بنایا جائے'

جج اشوک بھوشن، جج ایس کے کول اور جج ایم آر شاہ پر مشتمل بنچ نے روہت بھلا اور انندیتا مشرا کی عرضی پر سماعت کے دوران مانا کہ دہلی، ہریانہ اور اترپردیش کی متضاد پالیسیوں کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔ عدالت نے کہا کہ دہلی۔ این سی آر کا ایک ہی پاس ہونا چاہئے تاکہ لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

'دہلی۔این سی آر سرحد پرنقل و حرکت کے لئے عام منصوبہ بنایا جائے'

بنچ نے واضح طورپر کہا کہ دہلی۔ این سی آر کے لئے ایک ہی پاس ہونا چاہئے جس کے ذریعہ ہریانہ، یو پی اور دہلی میں کام کاج کے سلسلہ میں یہاں رہنے والے لوگ داخل ہوسکیں۔

شروعات میں عرضی گزاروں کی طرف سے پیش سینئر وکیل مکل تلوار نے کہاکہ مختلف ریاستوں کی متضاد پالیسیوں اور اس کے بعد مسلسل تبدیلی کی وجہ سے عام آدمی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اس دلیل سے اتفاق کرتے ہوئے جج کول نے کہاکہ این سی آر علاقہ کے لئے ایک مربوط پالیسی ہونی چاہئے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details