جسٹس ارون مشرا،جسٹس ایم آر شاہ اورجسٹس بھوشن گوئی کی بینچ نے مرکزی حکومت کی نظر ثانی کی عرضی پر سماعت کے بعد پرانے فیصلے کو مسترد کردیا۔
واضح رہے کہ جسٹس مشرا اور جسٹس ادے امیش للت کی بینچ نے مرکز اور دیگر کی نظر ثانی عرضیوں کو سہ رکنی بینچ کے سپرد کردیاتھا۔
دو رکنی بینچ نے مارچ 2018 میں ایس سی /ایس ٹی کے التزامات کو ہلکا کیاتھا،جس پر مرکزاور دیگر نے نظر ثانی کےلئے عدالت سے اپیل کی تھی۔
گزشتہ سال دئےگئے اس فیصلے میں سپریم کورٹ نے مانا تھا کہ ایس سی /ایس ٹی ایکٹ میں فوراً گرفتاری کے انتظام کی وجہ سے کئی بار بے قصور لوگوں کو جیل جانا پڑتا ہے۔کورٹ نے فوراً گرفتاری پر روک لگائی تھی۔اس کے خلاف حکومت نے نظر ثانی کی عرضی دائر کی تھی۔جس پر آج تین ججوں کی بینچ کا فیصلہ آیا ہے۔