اردو

urdu

ETV Bharat / state

منی پور فرضی مڈبھیڑ: سماعت کےلیے بینچ تشکیل دینے سپریم کورٹ تیار

سپریم کورٹ منی پور میں ماورائےعدالتی قتل کے معاملوں کی سماعت کےلیے بینچ پھر سے تشکیل دینے پر متفق ہوگئی۔

sc ready to reorganize bench for hearing manipur fake encounter case
منی پور فرضی مڈبھیڑ: سماعت کےلیے بینچ تشکیل دینے سپریم کورٹ تیار

By

Published : Mar 4, 2020, 2:46 PM IST

چیف جسٹس ایس اے بوبڑے کی صدارت والی بینچ نے کہا کہ وہ ہولی کی چھٹی کے بعد بینچ پھر سے تشکیل دینے کی کوشش کرےگی۔

عرضی گزاروں کی طرف سے پیش سینئر وکیل کولن گونزالوس نے کہا کہ جسٹس مدن بی لوکُر کے ریٹائر ہونےکے بعد سے معاملوں کی سماعت نہیں ہوئی ہے۔ ڈیڑھ سال ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ فرضی مڈبھیڑوں میں ہوئے ان قتل کے خلاف کسی طرح کی کارروائی نہ کرنے پر سپریم کورٹ نے منی پور حکومت کی سرزنش کی تھی۔ فوج نے 20 اپریل 2017کو عدالت کے سامنے دلیل دی تھی کہ جموں و کشمیر اور منی پور جیسی بدامنی کی شکار ریاستوں میں دہشت گردی کے خلاف مہم کےلئے اس کے خلاف معاملے درج نہیں کئےجاسکتے۔

عدالت نے 2017میں سال 2000 سے 2012 کے درمیان سکیورٹی فورسز اور پولیس کے ذریعہ کئے گئے مبینہ 1528ماورائےعدالت قتل کے معاملوں کی جانچ مرکزی جانچ بیورو سے کرانے کا حکم دیا تھا۔ان قتل کی عدالتی جانچ پر فوج نے سوال اٹھاتے ہوئے اسے امتیازی سلوک قرار دیاتھا۔فوج کا کہناتھا کہ مقامی ضلع ججوں کے ذریعہ عدالت جانچ کی گئی تھی۔مرکزی حکومت نےبھی سکیورٹی فورسز کا بچاؤ کیاتھا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details