عدالت عظمیٰ کے فیصلے جلد ہی چھ ہندوستانی زبانوں میں جولائی مہینے کے اختتام تک دستیاب ہوں گے، ریاستی عدالت عالیہ سے آنے والی درخواستوں کی بنیاد پر عدالت عالیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے جہاں مذکورہ زبانیں بولی جاتی ہیں۔
عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کا ترجمہ محکمہ کی ویب سائٹ پر مہینے کے آخر میں متعارف کرایا جاتا ہے۔
2017 کوچی میں منعقدہ ایک کانفرنس میں عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کو مختلف زبانون میں نشر کرنے کے فیصلے کو منظور کر لیا گیا تھا جس کے دوران صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے غیر انگریزی بولنے والوں کے فائدے کے لیے علاقائی زبانوں میں فیصلے کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔