اردو

urdu

ETV Bharat / state

تبدیلیء مذہب پر الہ آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضی خارج - الہ آباد ہائی کورٹ

تبدیلیء مذہب پر پابندی سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی کو سپریم کورٹ نے یہ کہتے ہوئے خارج کردیا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے میں مداخلت کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔

SC Dismisses Plea Seeking To Set Aside Allahabad HC Order Over Religious Conversions
تبدیلیء مذہب پر الہ آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضی خارج

By

Published : Dec 16, 2020, 7:42 PM IST

سپریم کورٹ نے شادی کے لیے تبدیلیء مذہب پر پابندی سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی کو خارج کر دیا ہے۔

چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڑے کی قیادت والی ایک بنچ نے اس عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا کہ الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں مداخلت کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے، اس لیے یہ عرضی خارج کی جاتی ہے۔

تبدیلیء مذہب پر الہ آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضی خارج

مفاد عامہ کے تحت داخل کی گئی اس عرضی میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ عوام کو اپنی مرضی سے مذہب کا انتخاب کرنے سے روکتا ہے۔ یہ مذہبی آزادی سے متعلق بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے جو ملک کا آئین لوگوں کو فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:

بھارت مسلمانوں کے لیے خطرناک ملک: رپورٹ

کسان تحریک معاملے میں سماعت، مرکز کو نوٹس

یہ عرضی وکیل الدانش راعین کی جانب سے بین مذاہب شادی کرنے والے جوڑوں کی مذہبی آزادی کو یقینی بنانے کے مقصد سے داخل کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details