اردو

urdu

ETV Bharat / state

SC on Delhi Air Pollution: آلودگی کے مستقل حل کے لئے عوام کی رائے لیں - دہلی میں فضائی آلودگی

سپریم کورٹ Supreme Court نے جمعرات کے روز دہلی اور اس سے متصل علاقوں میں فضائی آلودگی Delhi Air Pollution پر سماعت کرتے ہوئے اس کا مستقل حل نکالنے کے لئے ماہرین اور عام لوگوں سے رائے لینے کو کہا۔

Delhi Air Pollution
Delhi Air Pollution

By

Published : Dec 16, 2021, 4:00 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ Supreme Court نے جمعرات کو دہلی اور اس سے متصل علاقوں میں فضائی آلودگی Delhi Air Pollution پر قابو پانے کے لئے اٹھائے گئے فوری اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ماہرین اور عام لوگوں سے اس کا مستقل حل نکالنے کیلئے ان سے رائے لینے کو کہا۔

چیف جسٹس این وی رمن , جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس سوریہ کانت نے ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن کو ہدایت دی کہ وہ دہلی اور اس کے متصل علاقوں میں آلودگی Air Pollution کا مستقل حل تلاش کرنے کے لیے عام لوگوں اور ماہرین سے تجاویز طلب کرے۔

بنچ نے قومی راجدھانی اور اس کے آس پاس آلودگی Air Pollution پر قابو پانے کے لئے کمیشن کے ذریعہ کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ آلودگی کیس کی اگلی سماعت فروری کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔

مزید پڑھیں:

خیا ل رہے سپریم کورٹ 17 سالہ اسکولی طالب علم آدتیہ دوبے کی طرف سے دائر پی آئی ایل پر سماعت کر رہا ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details