17 ویں لوک سبھا کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر آج یہاں پریس کانفرنس کے دوران مسٹر برلا نے کہا کہ سال 2019-20 میں 151.44 کروڑ روپے اور سال 2020-21 میں 249.54 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کینٹین ، باغبانی ، پرنٹنگ وغیرہ میں اب تک تقریبا 400.98 کروڑ روپے کی بچت ہوچکی ہے ، جو پارلیمنٹ کی نئی عمارت پر 971 کروڑ روپے کی لاگت کا نصف ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ جب تک پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہوگی اس وقت تک اس کی لاگت بچت کے ذریعے حاصل ہو جائے گیجب اپوزیشن کے الزامات اور نئی پارلیمنٹ کی عمارت کی تعمیر کے بارے میں سوال کیا گیا تو مسٹر برلا نے کہا کہ حکومت ہماری درخواست پر پارلیمنٹ کی نئی عمارت تعمیر کررہی ہے۔