دہلی اسمبلی انتخابات کے ابتدائی رجحانات کے بعد عام آدمی پارٹی کے رہنما اور گریٹر کیلاش سے امیدوار سوربھ بھاردواج نے بی جے پی پر طنز کیا ہے۔ سوربھ بھردواج ایک کے بعد ایک ٹویٹ کر بی جے پی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
سوربھ نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا کہ 'بی جے پی نے وزیر اعلی کی توہین کی، پھر اسکول کے بچوں کی محنت کی توہین کی۔
سوربھ بھردواج ایک کے بعد ایک ٹویٹ کر بی جے پی کو نشانہ بنا رہے ہیں انہوں نے لکھا کہ 'حد تب ہو گئی جب بجرنگ بلی ہنومان تک کا مذاق بنا دیا۔ راون نے بھی ان کا مذاق اڑایا تھا۔ آج منگل کو ہنومان جی نے بی جے پی کی لنکا کو آگ لگا دی۔'
دراصل اروند کیجریوال کے انتخاب سے پہلے ہنومان مندر جانے پر تنازعہ ہو گیا تھا۔ لیکن جیسے ہی ابتدائی رجحانات میں عام آدمی پارٹی کو اکثریت ملتی جارہی ہے تو اب سوربھ بھاردواج بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔