نئی دہلی: منی لانڈرنگ کی روک تھام قانون کے تحت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی حراست میں دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی درخواست ضمانت پر دہلی کی ایک خصوصی عدالت منگل کو سماعت کرے گی۔ ای ڈی نے جین کو آمدنی سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزامات کی تحقیقات کے سلسلے میں 30 مئی کو گرفتار کیا تھا۔ Satyendra Jain bail application will be heard on Tuesday
عدالت نے 9 جون کو ای ڈی کی عرضی پر انہیں 13 جون تک حراست میں رکھے جانے کا حکم دیا تھا۔ جانچ ایجنسی نے کہا تھا کہ تحقیقات کے سلسلے میں ایسے کچھ لوگوں سے جین کاسامنا کرانا ہے جن کے گھروں کی اس نے تلاشی لی ہے۔
ای ڈی نے منگل کو کہا کہ اس نے دہلی کے وزیر صحت اور ان کے دیگر مقامات پر چھاپے مار کر 2.85 کروڑ روپے نقد، 1.80 کلوگرام سونے کے کل 133 سکے نیز دستاویزات اور ڈیجیٹل ریکارڈ برآمد کئے ہیں۔ No Relief for Delhi Minister Satyendar Jain