اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دہلی میں کورونا کا اثر درمیانی اور اعلی طبقے میں زیادہ ہے'

وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ پہلے دہلی میں کورونا گنجان آبادی والے علاقوں میں پھیل رہا تھا، لیکن اب یہ درمیانی طبقے اور اعلی و متوسط ​​طبقے میں زیادہ پھیل رہا ہے جو تشویشناک ہے۔

دہلی میں کورونا
دہلی میں کورونا

By

Published : Nov 4, 2020, 4:13 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا انفیکشن کے معاملات چار لاکھ کو عبور کرچکے ہیں۔ پچھلے روز ہی ریکارڈ 6725 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے بارے میں دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا ہے کہ دہلی میں کورونا کی یہ تیسری لہر ہے۔ تاہم ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم جارحانہ طور پر کانٹک ٹرینگ کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

کورونا سے متعلق معاملات پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ستیندر جین نے کہا کہ پچھلے 15 دنوں میں ہم نے اپنی حکمت عملی پر توجہ دی ہے اور اس کے تحت رابطوں کا سراغ لگا رہے ہیں۔ جب کوئی شخص مثبت آتا ہے تو اسکے رابطے میں تمام لوگوں کا تسٹ کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ دہلی میں کورونا بیڈز کی حالت کے بارے میں ستیندر جین نے کہا کہ 9025 بستر خالی ہیں۔

دہلی میں کورونا

تاہم کچھ اسپتالز سے بستروں کی کمی کی اطلاعات آرہی ہیں۔ ستیندر جین سے جب اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگ نجی اسپتالز میں جارہے ہیں ، جو دہلی کے باہر سے آتے ہیں ، وہ براہ راست نجی اسپتالز میں جاتے ہیں ، لہذا کچھ نجی اسپتالز میں بستر کی کمی ہے۔

دہلی میں کورونا

وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ پہلے دہلی میں کورونا گنجان آباد علاقوں میں پھیلا ہوا تھا، لیکن اب یہ درمیانے طبقے اور اعلی متوسط ​​طبقے میں زیادہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details