اردو

urdu

ETV Bharat / state

Satyendar Jain Video Leak Case ستیندر جین نے ویڈیو لیک کیس میں توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی - ستیندر جین جیل ویڈیو

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر ستیندر جین نے جیل کے سی سی ٹی وی ویڈیو لیک معاملے کے سلسلے میں راؤز ایونیو کی عدالت میں دائر درخواست واپس لے لی ہے۔ Satyendar withdraws contempt plea Against ED

ستیندر جین نے ویڈیو لیک کیس میں توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی
ستیندر جین نے ویڈیو لیک کیس میں توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی

By

Published : Nov 29, 2022, 6:55 AM IST

نئی دہلی: منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں بند دہلی حکومت کے وزیر صحت اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر ستیندر جین نے جیل کے سی سی ٹی وی ویڈیو لیک معاملے کے سلسلے میں راؤز ایونیو کی عدالت میں دائر درخواست واپس لے لی ہے، جس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے (ای ڈی) کے خلاف توہین کی کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔ جین کے وکیل نے اسپیشل جج وکاس ڈھل کو بتایا کہ وہ تہاڑ جیل کی سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا کو لیک ہونے کے سلسلے میں دائر درخواست کو واپس لینا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد عدالت نے انہیں درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے میں راحت کے لیے مناسب فورم سے رجوع کریں گے۔ Satyendar Jain withdraws contempt plea

عدالت نے کہاکہ "22 اور 23 نومبر کے احکامات کی تعمیل میں ملزم ستیندر کمار جین کی طبی حالت سے متعلق رپورٹ تہاڑ جیل نئی دہلی سے عدالت کے ای میل کے ذریعہ موصول ہوئی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل کی درخواست پر کل اہم معاملے پر غور کیا جائے گا۔" انہوں نے تہاڑ جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی کہ ملزم ستیندر کمار جین کو کل ورچول میڈیم کے ذریعے پیش کیا جائے۔ 26 نومبر کو خصوصی عدالت نے ستیندر جین کی اس درخواست کو مسترد کر دیا جس میں انہیں تہاڑ جیل میں ان کے مذہبی عقیدے کے مطابق کھانے کی اشیاء فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ CCTV footage of massage in Tihar jail

ABOUT THE AUTHOR

...view details