اردو

urdu

ETV Bharat / state

Satyendra Jain Viral Video ستیندر جین کا جیل میں مساج کرانے کا ویڈیو وائرل - ستیند جین کا مساج کے تعلق سے ویڈیو وائرل

عام آدمی پارٹی کے رہنما ستیندر جین کا جیل میں مساج کروانے کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ تہاڑ جیل میں مساج کراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ Satyendar Jain getting massage in jail video

ویڈیو وائرل
ویڈیو وائرل

By

Published : Nov 19, 2022, 12:53 PM IST

دہلی:منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں بند عام آدمی پارٹی کے رہنما ستیند جین کا جیل میں مساج کرواتے ہوئے ایک یڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ بی جے پی کے ترجمان شہزاد پونا والا نے ہفتہ کو اس ویڈیو کو عام کیا ہے۔ اس سے پہلے 14 نومبر کو دہلی حکومت کے چیف سکریٹری نریش کمار نے جیل میں اپنے اثر و رسوخ کے استعمال کے الزامات کی تحقیقات کے بعد جیل نمبر 7 کے سپرنٹنڈنٹ اجیت کمار کو فوری اثر سے معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔ اس سلسلے میں ای ڈی نے گزشتہ ماہ عدالت سے شکایت کی تھی کہ ستیندر جین جیل میں رہتے ہوئے بھی اپنے اثر و رسوخ کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور وہ جیل کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سہولیات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ Satyendar Jain getting massage in jail video

ویڈیو وائرل

بی جے پی کے قومی ترجمان شہزاد پونا والا نے ویڈیو جاری کیا اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر براہ راست کئی سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ سزا ہونے کے بجائے تہاڑ میں بند ستیندر جین کیجریوال کی وجہ سے مزے لے رہے ہیں۔ ستیندر جین کو گذشتہ 5 ماہ سے ضمانت نہیں مل رہی ہے۔ ان کی درخواست ضمانت مسلسل مسترد کی جا رہی ہے۔ اس کے باوجود وزیر اعلی اروند کیجریوال نے انہیں ابھی تک وزیر بنا رکھا ہے۔ ستیندر جین کو وزیر کے طور پر برقرار رکھا گیا تاکہ وہ وی وی آئی پی سہولیات حاصل کر سکیں، مساج کر ا سکیں اور جیل میں وی وی آئی پی کی طرح زندگی گزار سکیں، پونا والا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے تہاڑ جیل میں مجرموں کے لیے مساج پارلر کھولا ہے۔

ویڈیو وائرل

ماضی میں لگائے گئے اس الزام کے بعد بی جے پی لیڈر نے لیفٹیننٹ گورنر سے شکایت کی تھی جس کے بعد لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی حکومت کے چیف سکریٹری سے پورے معاملے کی جانچ کرنے کو کہا تھا۔ اس کے بعد چیف سکریٹری نے تحقیقات کے بعد فوری اثر سے جیل نمبر سات کے سپرنٹنڈنٹ اجیت کمار کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ دوسری طرف دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رامویر سنگھ بیدھوری نے بھی کہا تھا کہ دہلی حکومت کے وزیر ستیندر جین تہاڑ جیل میں اپنے اثر و رسوخ کا غلط استعمال کرتے ہوئے نہ صرف شریک ملزمان سے ملاقات کر رہے ہیں بلکہ گواہوں سے بھی ملاقات کر رہے ہیں، اسے جیل میں دیگر سہولیات بھی دی جارہی ہیں اور یہ تمام وارداتیں سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ یہ جیل حکام کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں، انہوں نے اب اس کیس میں ملوث دیگر جیل ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

قبل ازیں بی جے پی لیڈر بیدھوری نے کہا تھا کہ ستیندر جین اب بھی دہلی حکومت میں وزیر بنے ہوئے ہیں اور 30 ​​مئی کو ان کی گرفتاری سے قبل ان کے پاس صحت اور جیل کا قلمدان بھی تھا، جیل حکام سے ان کے پہلے سے رابطے ہیں جن سے وہ غیر قانونی فائدہ اٹھا رہے ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ یہ کروڑوں کا دھوکہ دینے والے سکیش چندر شیکھر جیسا ہی معاملہ ہے، جس نے کروڑوں کی رشوت دے کر جیل میں سہولیات کا فائدہ اٹھایا۔ ستیندر جین اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے سہولیات کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ان کے گواہوں سے ملاقات اور شریک ملزمان سے ملاقات کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی عدالت کو فراہم کر دی گئی ہے۔ ستیندر جین جیل میں رہتے ہوئے بھی اسی طرح اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے رہے ہیں۔ وزیر صحت ہونے کے ناطے انہوں نے دہلی حکومت کے لوک نائک جے پرکاش اسپتال سے جھوٹا سرٹیفکیٹ حاصل کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ وہ ٹھیک نہیں ہیں اور انہیں اسپتال میں داخل کیا جانا چاہیے،جب عدالت نے مرکزی حکومت کے لوہیا ہسپتال سے ایسا سرٹیفکیٹ لانے کو کہا تو وہ سرٹیفکیٹ پیش نہیں کر سکے۔

مزید پڑھیں:Money Laundering Case ستیندر جین کی ضمانت کی درخواست مسترد

ABOUT THE AUTHOR

...view details