اردو

urdu

ETV Bharat / state

جامعہ میں ستیہ گرہ شروع - شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری مظاہرہ

دارالحکومت دہلی کی مشہور جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری مظاہروں میں اب ستیہ گرہ کی شروعات ہو چکی ہے۔

جامعہ میں ستیہ گرہ شروع
جامعہ میں ستیہ گرہ شروع

By

Published : Dec 27, 2019, 8:11 PM IST

دراصل گزشتہ دنوں جامعہ میں پولیس کی جانب سے ہوئی بربریت کی صاف شفاف انکوائری کے مطالبےکو لے کر طلبا ستیہ گرہ کر رہے ہیں۔

جامعہ کے طلبا کے ذریعہ جاری احتجاجی مظاہروں میں ایک نئے دور کی شروعات ہوئی ہے، گاندھی گری کا طریقہ اپناتے ہوئے انہوں نے ستیہ گرہ شروع کیا ہے۔

اس ستیہ گرہ میں طلبا کے علاوہ مقامی لوگ بھی شامل ہو رہے ہیں، جن کا مطالبہ ہے کہ شہریت قانون کے خلاف مظاہرین پر پولیس نے جو بربریت کی ہے اس کی بڑے پیمانے پر انکوائری ہو۔

جامعہ میں ستیہ گرہ شروع

سڑک پر ایل سی ڈی

جامعہ یونیورسٹی میں ایک انوکھی تصویر دیکھنے کو ملی۔ مظاہرین کے ذریعہ دو ایل سی ڈی (ٹی وی) نصب گئے ہیں۔

جس میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں جاری مظاہرین پر پولیس کریک ڈاون کی کہانی سنائی جارہی ہے۔ تصویروں اور ویڈیوز کے ذریعہ عام لوگوں کو بتایا جارہا ہے کہ کس طرح پولیس نے پر امن مظاہرین پر مظالم کے پہاڑ توڑے۔

جامعہ کی اسٹوڈینٹ کمیٹی سے وابستہ راج بہادر نے بتایا کہ 'ہم عام لوگوں کو ایل سی ڈی کے ذریعہ یہ بتانا چاہ رہے ہیں کہ حکومت کس طرح مظاہرین کو نشانہ بنا رہی ہے۔

فی الحال صبح سے شام تک مظاہرہ کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور بڑی تعداد میں مظاہرین شامل ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details