اردو

urdu

ETV Bharat / state

سندیپ ماروا کو گلوبل کلچرل منسٹر کا خطاب - سندیپ ماروا گلوبل کلچرل منسٹر

ممتاز بین الاقوامی میڈیا شخصیت، ثقافت کو فروغ دینے والے اور ماروا اسٹوڈیوز کے صدر ڈاکٹر سندیپ ماروا کو مہاتما گاندھی کے 150 ویں سالگرہ کے جشن کے موقع پر، لندن کے برطانوی پارلیمنٹ میں گلوبل کلچرل منسٹر کے اعزاز سے نوازا گیا۔

سندیپ ماروا کو گلوبل کلچرل منسٹر کا خطاب

By

Published : Sep 30, 2019, 10:40 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 4:14 PM IST

برطانوی پارلیمنٹ کے ہاؤس آف کامن میں پروگرام کی شروعات دونوں ممالک کے قومی ترانے سے ہوئی۔

اس موقع پر، بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کے کارناموں کے لیے یاد کیا گیا اور ان کی تحریر کردہ کچھ یادیں بھی پڑھی گئیں۔

اس موقع پر، سندیپ ماروا نے کہا 'کہ گاندھی جی بابائے قوم ہیں، اسی لیے ہم انہیں باپو کہتے ہیں۔'

گلوبل کلچرل منسٹر کے اعزاز سے نوازے جانے کے بعد انہوں نے کہا کہ 'اس اعزاز کے لیے میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور میں یقین دلاتا ہوں کہ عالمی ثقافتی وزیر کی حیثیت سے میں آرٹ اور کلچر کے ذریعہ دنیا کو مزید متحد کرنے کی کوشش کروں گا۔

اس موقع پر لارڈ ڈولر پوپٹ نے کہا کہ 'میں سندیپ ماروا کے کاموں کی ستائش کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے اپنے تمام کام معیار اورخوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیے ہیں۔'

لارڈ ریمی رینجر نے اس موقع پر کہا کہ 'میں سندیپ ماروا کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں، ایک خواب جادو کے ذریعے حقیقت نہیں بنتا اس کے لیے پسینے، عزم، قوت ارادی اورمحنت کی ضرورت ہے'۔

واضح رہے کہ سندیپ ماورا نے سات عالمی ریکارڑز کے علاوہ 6 سو 50 ایوارڑز اپنے نام کیے ہیں، جن میں سے 1 سو 60 ایوارڑز انہیں بین الاقوامی سطح پر ملے ہیں۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 4:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details