اردو

urdu

ETV Bharat / state

گوتم بدھ نگر: تین تحصیلوں پر عوامی شکایات کا ازالہ - افسران نے حل کیا

گوتم بدھ نگر کی تینوں تحصیلوں میں عام لوگوں کی شکایات کے ازالے کے لیے 'سمپورن سمادھان دیوس' کا اہتمام کیا گیا، وہیں 110 شکایات میں سے 8 شکایات کو موقع پر ہی افسران نے حل کیا۔

گوتم بدھ نگر: تین تحصیلوں پر عوامی شکایات کا ازالہ
گوتم بدھ نگر: تین تحصیلوں پر عوامی شکایات کا ازالہ

By

Published : Jan 22, 2020, 8:06 AM IST

Updated : Feb 17, 2020, 11:00 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں ہوئے عوامی شکایات کی نگرانی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لینڈ بلرام سنگھ کی زیر صدارت تحصیل جیور میں منعقد ہوئی۔ تحصیل جیور میں مجموعی طور پر 40 شکایات درج کی گئیں اور محکمہ جاتی افسران کے توسط سے دو شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

گوتم بدھ نگر: تین تحصیلوں پر عوامی شکایات کا ازالہ

اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے تمام عہدیداروں کو ہدایات دیں اور کہا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں حکومت اترپردیش کا یہ بہت اہم پروگرام ہے۔

لہذا تمام افسران سنجیدگی کے ساتھ 'سمپورن سمادھان دیوس' کے موقع پر آنے والی شکایات کے ازالے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی سطح پر کسی بھی مسائل کے حل کے لیے پورے اخلاص کے ساتھ بروقت نمٹایا جائے۔ اس موقع پر معذوروں کو معذوری سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

اس کے علاوہ تحصیل دادری میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فنانس اینڈ ریونیو منیندر ناتھ اپادھیائے نے عوامی شکایات کی سماعت کی یہاں مجموعی طور پر 56 شکایات درج کی گئیں اور چار شکایات محکمہ جاتی افسران کے توسط سے حل کی گئیں۔

اسی طرح صدر ڈویژن میں سب ڈویژنل آفیسر صدر پرسون دویدی کی سربراہی میں منعقد ہوا، جہاں مجموعی 14 شکایات موصول ہوئی تھیں جن کے خلاف 2 عوامی شکایات کو موقع پر ہی نمٹا دیا گیا تھا۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 11:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details