مشرقی دہلی کے پانڈو نگر علاقہ میں چوری کے الزام میں سلمان نامی شخص، ماب لنچنگ کا شکار ہو گیا۔ اسے لوگوں نے اتنا مارا کہ اس کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔
پولیس تھانہ منڈاولی نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ تمام واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ہے۔
ایسا کہا جا رہا ہے کہ منڈوالی پولیس اسٹیشن کے پانڈو نگر میں صبح تقریباً چار بجے چوری کرنے آئے سلمان اور دیپک نے گلی میں واقع ایک مکان کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تبھی لوگوں کی نظر ان پر پڑی۔