اردو

urdu

ETV Bharat / state

ششی تھرور سمیت 23مصنفین کو ساہتیہ اکادمی ایوارڈ - معروف شاعر اور ڈرامہ نگار نند کشور آچاریہ

معروف انگریز ی کے مصنف اور سیاستدا ں ششی تھرور، معروف شاعر اور ڈرامہ نگار نند کشور آچاریہ سمیت 23مصنفین کو اس بار ساہتیہ اکادمی ایوارڈ دیئے جانے کا اعلا ن کیا گیا ہے۔

ششی تھرور سمیت 23مصنفین کو ساہتیہ اکادمی ایوارڈ
ششی تھرور سمیت 23مصنفین کو ساہتیہ اکادمی ایوارڈ

By

Published : Dec 18, 2019, 7:10 PM IST

ساہتیہ اکادمی ایکزیکیوٹیو کونسل نے بدھ کو اپنی میٹنگ میں ان انعامات کو منظوری دی۔ اس بار نیپالی زبان کے لئے انعامات کا اعلان بعد میں ہوگا۔ ان مصنفین کو ایوارڈ کے طورپر ایک ایک لاکھ روپے، توصیفی سند، علامتی نشان، شال وغیرہ 25جنوری کو یہ ایک تقریب میں دیئے جائیں گے۔

راجستھان کے بیکانیر میں نندکشو ر آچاریہ کو یہ انعام ان کے شعری مجموعہ 'چھیلتے ہوئے اپنے کو' کے لئے دیا گیا ہے۔

ہندی کے ایوارڈکا انتخاب ممتاز شاعر لیلادھر جگوڑی، نند بھاردواج اور ڈاکٹر رتن کمار پانڈے نے کیا۔

تھرور کو یہ انعام ان کی کتاب ’این ایرا آف ڈارکنیس‘ کے لئے دیا گیا ہے۔

انگریزی کے ایوارڈ کا انتخاب گنیش دیوی، کے سچیتانندن اور پروفیسر سوکانتا چودھری نے کیا۔

شافع قدوائی کو اردو میں سوانح حیات 'سوانح سرسید: ایک باز دید' کے لئے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ دیا جائے گا۔مصنف جے شری گوسوامی مہنت کو آسام زبان میں ناول 'چانکیہ'، چنمے گوہا کو باڈلا زبان میں مضمون گھومیر درجا تھیلے'، پھوکن چندر بسومتاری کو بوڈو میں نظم 'آکھائی آتھومنی فرائے'، اوم شرما جندرے یاڑی کو ڈوگری زبان میں مضمون’بندرالتا درپن'، رتی لال بیری ساگر کو گجراتی میں مضمون'موج ما رے وونرے'، وجے کو کنڑ میں سوانح عمری ’کڑی ایسارو، عبدالاہد ہاجنی کو کشمیری میں کہانی مجموعہ اکھ یاد اکھ قیامت‘، نلبا آکھانڈیکر کو کونکنی میں نظم ’دا ورڈس‘، کمار منیش اروند کو متھیلی میں نظم ’جگنیک اوریااون کریت‘ کے لئے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details